سپن اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، ٹرین سروس معطل، اسٹیشنز خالی کرا لیے گئے

سپن اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، ٹرین سروس معطل، اسٹیشنز خالی کرا لیے گئے

اسپین، پرتگال اور فرانس تاریکی میں ڈوب گئے۔ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑے پیمانے پر ہونیوالے بجلی کی بریک ڈائون نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ ان ممالک میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے بڑے پیمانے پر ہونیوالے بریک ڈائون کے پیش نظر کابینہ کے ہنگامی اجلاس طلب کر لیے۔ ان ممالک کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، جس سے ہائی ویز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ سگنلز بند ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہا جبکہ ہوائی اڈے پر بھی متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

مزید پڑھیں: کینیڈا انتخابات، چھٹی لیکر الیکشن لڑنے والے پاکستانی امیدوار کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

پرتگالی ادارے کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی کی بحالی کے تمام منصوبے فعال کر دیے گئے ہیں۔ اسپین کے ریڈیو اسٹیشنز کے مطابق میڈرڈ کے انڈرگرائونڈ (سب وے) کے کچھ حصوں کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میڈرڈ کی گلیوں میں سینکڑوں افراد دفتری عمارتوں سے باہر نکل کر آئے تھے جبکہ اہم اور حساس عمارتوں کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق میڈرڈ کے مشہور ٹاوروں میں سے ایک کو خالی کروا لیا گیا ہے جہاں برطانوی سفارتخانہ بھی واقع ہے۔

مقامی ریڈیو رپورٹس میں بتایا گیا کہ بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے کئی لوگ رکی ہوئی میٹرو ٹرینوں اور لفٹوں میں پھنس گئے تھے۔پرتگالی پولیس کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ٹریفک لائٹس بند ہوگئیں ۔ لزبن اور پورٹو میں میٹروسروس معطل ہوگئی جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی رُک گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *