بھارت کی جانب سے وادی لیپہ میں اگلے مورچوں پر ایک بار پھر ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے جوابی فائر سے دشمن کا بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ میں بھارتی افواج کی جانب سے رواں ہفتے تیسر ی مرتبہ فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع جس پر
پاک فوج کی جانب سے جوابی فائر جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
رواں ہفتے تیسری بار بھارت کی جانب سے لیپہ سیکٹر میں فائرنگ کی گی، نمائندہ آزاد ڈیجیٹل کے مطابق رواں ہفتے تیسری بار بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس پر پاک افواج نے بھر پور جوابی فائرنگ کی اور دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔
اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے جوابی وارسے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ دشمن کی جانب سے رواں ہفتے وقفے وقفے سے رات کو فائرنگ کی جاتی ہے جس پر پاک فوج بھر پور انداز زمیں جوابی فائرنگ کرتی ہے۔