صدر آصف علی زرداری سے سید مراد علی شاہ اور نہال ہاشمی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سندھ میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور حکومتی کارکردگی کو بہتر کرنے پر خاص توجہ دی گئی۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں طرزِ حکمرانی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور نئی قیادت کو مبارکباد
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد مل سکیں۔
آصف علی زرداری نے ہدایت دی کہ حکومت مختلف شعبوں، بالخصوص سماجی، سیاسی اور کاروباری حلقوں کے ساتھ قریبی رابطہ اور اشتراک عمل کو فروغ دے تاکہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ترقی کا عمل تیز کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے، تاکہ صوبے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ مل سکے۔

