بھارت کیجانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق  ، فنانشل ٹائمز

بھارت کیجانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق  ، فنانشل ٹائمز

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی  کے باعث علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے ، بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی اہم رپورٹ آگئی۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے ، بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے ، سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو بھارت کے اقدامات سے خطرہ لاحق ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی وزارتوں اور ڈویژن پر بھارتی سائبر حملے ناکام بنادیے، وفاقی وزیر آئی ٹی کی تصدیق

رپورٹ کے مطابق معاہدے کی عارضی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، بھارت و پاکستان کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں ، بھارت کا موقف خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھارت کی آبی سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہے ، ماضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *