انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 02 پیسے ہو گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 91 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 745 روپے 46 پیسے رہی۔