بھارتی شہری نے مسلسل جھوٹ پھیلانے والے بھارتی اینکر ارناب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کی حقیقت کھول کر رکھ دی

بھارتی شہری نے مسلسل جھوٹ پھیلانے والے بھارتی اینکر ارناب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کی حقیقت کھول کر رکھ دی

مسلسل جھوٹ پھیلانے والے بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کی حقیقت منظر عام پر آگئی۔

بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی پاکستان اور مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔ ارناب گوسوامی جیسے انتہاپسند صحافی کی زیر نگرانی چینل نے ہمیشہ جھوٹا اور نفرت انگیز پروپیگنڈا ہی پھیلایا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس آپریشن : کشمیری سیاح نے بھارتی اینکر کا جھوٹ بے نقاب کردیا

تاہم اب بھارتی شہری نے ارناب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کی حقیقت خود عیاں کردی ہے۔ ریپبلک ٹی وی کے اینکر کو بھارتی شہری نے انٹر ویو دینے کی کوشش کی تو منفی بولنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ اینکر نے کشمیری عوام کے متعلق جھوٹی اور منفی باتیں کہنے کا کہا تو میں نے انکار کردیا۔ شہری نے کہا کہ یہاں ایسا کچھ ہے ہی نہیں تو میں ایسا جھوٹ کیوں بولوں؟۔یہاں ہمارے کشمیری بھائی ہمیں کھانے اور رہنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *