دس گرام سونے کے بھائو میں 1800 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 21 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 3310 ڈالر کا ہو گیا۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,497 اور 2,998 روپے پر مستحکم رہی۔