شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون کو چائے کی دعوت دیتے ہوئے فنٹاسٹک ٹی کی یاد دلا دی۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے نکما قرار دیا تھا۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگا دیتے ہیں، بھارت کی آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے اس بیان پر شیکھر دھون شدید برہم ہوئے اور ایکس پر اپنے پیغام میں آفریدی پر شدید تنقید کی۔
شیکھر دھون کی اس پوسٹ کے جواب میں آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر شیئر کی اور چائے کا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو پیغام میں لکھا کہ چھوڑو ہار جیت کو، آئو تمہیں چائے پلاتا ہوں، ساتھ آفریدی نے فنٹاسٹک ٹی کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔