وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا رات گئے ہنگامی خطاب، ہندوستانی سوشل میڈیا میں سپر وائرل

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا رات گئے ہنگامی خطاب، ہندوستانی سوشل میڈیا میں سپر وائرل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے رات گئے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اور بھارت کے ممکنہ حملے کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہندوستانی سوشل میڈیا میں سوپر وائرل رہی اور سینکڑؤں بھارتی اور پاکستانی صارفین نے تبصرے کیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پاکستان پر بھارت کے ممکنہ حملے کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہندوستانی سوشل میڈیا پر سوپر وائرل رہی اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بھر پور تبصرے اور کاؤنٹر تبصرے جاری ہیں۔

بیشتر ہندوستانی سوشل میڈیا صارفین نے موجودہ صورتحال میں تعمیری مکالمے میں شامل ہونے کے بجائے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پوسٹ کو جنگ کو بھڑکانے والے بیانات اور نفرت انگیز تبصروں سے بھر دیا، جو انکے جنگی تعصب اور سطعی سوچ  اورپریشان کن زہنی کیفیت کی عکاسر کرتا ہے۔ ہندوستانی سوشل میڈیا کے کمنٹس بیشتر انداز میں جارحیت پر مبنی ہیں، جن میں حقائق یا امن کے مطالبے کی اہمیت سے رو گردانی کی گئی ہے۔

                                 

وفاقی وزیر اطلاعات نے منگل اور بدھ کی رات پاکستان پر بھارتی حملے کے حوالے سے کہا کہ بھارت آئیندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے درمیان پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے جس پر ہندوستانی سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشمش کو مؤضوع بحث بناتے ہوئے اس حوالے سے مثبت اور منفی ردعمل سے بھر پور تبصرے کیئے، کچھ صارفین نے پاکستان کے موقف کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کے حوالے سے تحقیقات کے حوالے سے مطالبات کو درست قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *