بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں فضائی نگرانی، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے طیارے واپس

بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں فضائی نگرانی، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے طیارے واپس

بھارتی رافیل طیاروں کی 29 اور 30 اپریل کی شب مقبوضہ کشمیر میں فضائی نگرانی ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے طیارے واپس  بھاگ نکلے ۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق بھارتی ائیر فورس  کے  چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں  رہتے ہوئے  مقبوضہ جموں کشمیر  میں پٹرولنگ کی، پاکستان ائیر فورس  کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی۔

پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پربھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *