لاہور، راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے 3 دھماکے، 5 افراد جاں بحق

لاہور، راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے 3 دھماکے، 5 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے راوی روڈ پر ایک دکان کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق زوردار دھماکا آزادی چوک پر فلنگ اسٹیشن کے قریب رہائشی و تجارتی علاقے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے فوری طور پر احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے محلے کے گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ہنگامی صورتحال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھادی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ متعدد متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ واقعے سے 10 افراد براہ راست زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5 دیگر کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حکام نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ دکان کے اندر گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *