بھارتی ہوٹل میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

بھارتی ہوٹل میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

کولکتہ پولیس کے سربراہ منوج ورما نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ آگ لگنے کے بعد ہوٹل کے کمروں اور چھتوں سے متعدد افراد کو بچا لیا گیا ہے

منوج ورما نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے، جن میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ہوٹل گیس چیمبر میں تبدیل ہو گیا اور ایسا لگتا ہے کہ بہت سے لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔

کولکتہ کے ریتوراج ہوٹل، جس میں آگ لگنے کے وقت 88 لوگ موجود تھے، وسطی کولکتہ کے گنجان آباد کاروباری ضلع میں واقع ہے۔ تقریباً ایک درجن افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آگ بجھانے کے آلات کی کمی اور حفاظتی ضوابط کو معمول کے مطابق نظر انداز کرنے کی وجہ سے بھارت میں عمارتوں میں آگ لگنا عام بات ہے۔ گزشتہ سال مشرقی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کولکتہ کے ایک اخبار کے مطابق آگ سے بچنے کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگانے سے کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، ورما نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا آپریشن جاری ہے‘۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *