نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری شام 7 بج کر 10 منٹ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نائب وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پہلگام فالس فلیگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور اس حوالے سے سفارتی کوششوں کے بارے میں میڈیا کو بریف کریں گے، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحدو پر انڈین فورسز کی نقل و حرکت اور جھوٹے پروپیگنڈے سے متعلق میڈیا کوبریف کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پر عزم ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں۔ پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔