لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور اینڈریز بیٹنگ کرنے کے لئے آئے، صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سکندر رضا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اینڈریز 41 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے، سلمان آغا نے 36 رنز بنائے اور سکندر رضا نے انہیں آؤٹ کیا۔

اعظم خان نے ایک رنز بنایا اور حارث رؤف نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، حیدر علی نے 5 رنز بنائے اور آصف آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جیسن ہولڈر بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر بلنگز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، عماد وسیم دو رنز بنا کر کرن کی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان، بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز میں مزید 2 میچ شامل، پی سی بی نے اعلان کر دیا

بین ڈوار شوئس ایک رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، شاداب خان 13 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ 11 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ لاہور قلندرز نے یہ میچ 88 رنز سے جیت لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے چار، سکندر رضا نے تین جبکہ شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور ٹام کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لا ہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا۔

محمد نعیم 25 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، اس وقت لاہو ر قلندرز کا مجموعی اسکور 50 تھا۔ لاہور قلندرز کا مجموعی اسکور جب 97 ہوا تو فخر زمان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قلندرز کا اسکور 108 پر پہنچا تو عبداللہ شفیق 22 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے اور وہ کیچ آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا نے 39 رنز بنائے اور وہ جیسن ہولڈر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، آصف علی بغیر کوئی رنز بنائے ہولڈر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر اورعماد وسیم نے دو دو جبکہ بین ڈوار شوئس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *