ایل پی جی سستی ہوگئی

ایل پی جی سستی ہوگئی

اوگرا نے ماہ مئی کے لیے لیکوئیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی نئی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلوگرام 3 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے جو کہ اپریل میں 2930 روپے 71 پیسے تھی۔ اس طرح گھریلو صارفین کو 37 روپے 80 پیسے کا ریلیف حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں: 100کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 200روپے اضافہ، گھی سستا ہو گیا

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔ اس وقت پٹرول کی قیمت 254.63 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ کروڈ آئل 64 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی کروڈ آئل 60 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان عالمی رجحانات کے تناظر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جو مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کے لیے کسی ریلیف سے کم نہیں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *