سیکرٹری امریکی محکمہ خارجہ مارکو روبیو کا وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ

سیکرٹری امریکی محکمہ خارجہ مارکو روبیو کا وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ

سیکرٹری امریکی محکمہ خارجہ مارکو روبیو نے پہلگا م واقعے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونگ رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے مابین براہ راست رابطوں کی بحالی کے حوالے سے عوامل کی حوصلہ افزائی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری امریکی محکمہ خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے مابین پہلگام واقعے کے حوالے سے براہِ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے زریعے باہمی کشیدگی کو حل کرنا چاہیئے۔

سیکرٹری محکمہ خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی کو بات چیت کے زریعے حل کیا جائے اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلگام واقعے میں جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین براہ راست رابطوں کو حوصلہ افزاء قرار دیا ۔ امریکی سیکرٹری خارجہ نے بھارت کو پاکستان کیساتھ کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے عوامل پر زور دیا اور پہلگام واقعے کے حوالے سے براہ راست رابطوں کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *