پاکستان امن پسند اور ذمہ دار قوم ،حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے: رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر

پاکستان امن پسند اور ذمہ دار قوم ،حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے: رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان امن پسند اور ذمہ دار قوم ہے لیکن حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کے اپنے مؤقف کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ا گر قوم پر حملہ ہوا تو ہم اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اگر حکومت مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی تو پھر ہمیں بھی نہیں : سینیٹر علی ظفر

خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے فوج کو فری ہینڈ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک پاکستانی فوج کو یہ سہولت فراہم نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت ہمیں جذبے میں مات نہیں دے سکتا، مشیروزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بھارتی عوام سے نہیں مودی کی انتہا پسند حکومت سے شدید خطرہ لاحق ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پُرامن ہمسایہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان کیخلاف جتنی طاقت استعمال کرے گا ہم اس سے زیادہ طاقتور جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

علی ظفر نے مزید کہا کہ ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے قومی اتحاد کو ظاہر کرنےکیلئے مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جبکہ پاکستان میں حکومت سیاست کھیل رہی ہے اور عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے باہر کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *