پاکستان اور بھارت تنازعات کا سفارتی حل نکالیں : سعودی وزارت خارجہ کا ردعمل آگیا

پاکستان اور بھارت تنازعات کا سفارتی حل نکالیں : سعودی وزارت خارجہ کا ردعمل آگیا

سعودی عرب کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ردعمل آ گیا ،سعودی وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سےاس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے مسلسل واقعات باعث تشویش ہیں ۔ اس سے دونوں فریقین میں کشیدگی بڑھے گی اورخطے میں امن قائم نہیں رہ سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے پاس دریائوں کا رُخ موڑنے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں، ششی تھرور

وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ کشیدگی کم کریں اور تنازعات کا فوری طور پر سفارتی حل نکالنے کی کوشش کریں۔ بیان میں پاکستان اور بھارت پر اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت امن و استحکام کے لئے کام کرنے پر زور دیا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جو دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:سیکرٹری امریکی محکمہ خارجہ مارکو روبیو کا وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے پہلگام کے قریب ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہو نے کے بعد دو طرفہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت کسی ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *