ایران امریکہ معاہدہ ایسا ہوجو مستقبل میں بھی امن اور استحکام کو یقینی بنا سکے،برطانوی وزیر اعظم

ایران امریکہ معاہدہ ایسا ہوجو مستقبل میں بھی امن اور استحکام کو یقینی بنا سکے،برطانوی وزیر اعظم

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کا باعث بننا چاہیے۔

برطانوی وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران سے متعلق کسی بھی مفاہمتی معاہدے کا بنیادی مقصد صرف فوری کشیدگی میں کمی نہیں بلکہ ایک ایسا مضبوط فریم ورک ہونا چاہیے جو مستقبل میں بھی امن اور استحکام کو یقینی بنا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ برطانیہ ایسے کسی بھی ممکنہ امن معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ معاہدے کی کامیابی اور خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ معاہدے پر دستخط آج ہوں گے ،آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی،ٹرمپ

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال، ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں اور عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،اس دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی مکمل بحالی خطے کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کر چکے ہیں کہ کل ایران کے ساتھ مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles