ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری سے ریٹائرڈ ہوگئے

ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری سے ریٹائرڈ ہوگئے

آسٹریلیاکے مایہ ناز بیٹر ڈیوڈ بون نے دوسری بار کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، وہ انٹر نیشنل کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل آف میچ ریفری سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔

بطور کرکٹر 1996 میں کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے والے ڈیوڈ بون نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے107 ٹیسٹ میچز اور 181 ون ڈے میچز کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 21 سنچریوں اور 32 نصف سنچری کی مدد سے انہوں نے 7422رنز بنائے جبکہ او ڈی آئی میں5 سنچریوں اور 37 نصف سنچریوں کی بدولت اُن کا مجموعی اسکور 5964رنز رہا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی ٹی 20کرکٹ میں 300، 300 وکٹیں مکمل

کرکٹ کو ایک بار پھر ڈیوڈ بون نے 2011ء میں بطور ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز جوائن کیا اور 14 سال کے عرصے میں 396 میچز میں ریفری کے فرائض کی ذمہ داریاں سرانجام دیں ۔

یہ بھی پڑھیں:چھوڑو ہار جیت کو، آئو تمہیں چائے پلاتا ہوں، شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کو فنٹاسٹک ٹی یاد دلا دی

64 سالہ ڈیوڈ بون نے زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونیوالے چٹوگرام ٹیسٹ میں ریفری کے طور پر آخری بار ذ مہ داری نبھائی تھی ۔ ڈیوڈ بون کو کرکٹ آسٹریلیا میں بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *