معصوم شہری بھارتی جنگی جنون کا شکار، بچوں اور خواتین سمیت 6 سکھ شہری فوجی قافلے کے ہاتھوں ہلاک

معصوم شہری بھارتی جنگی جنون کا شکار، بچوں اور خواتین سمیت 6 سکھ شہری فوجی قافلے کے ہاتھوں ہلاک

بھارت بوکھلاہٹ اور جنگی جنون میں مبتلا ہو کر اپنے ہی معصوم شہریوں کو ظلم کا شکار بنانے لگا، بھارتی افواج نے خواتین اور بچوں سمیت 6 سکھ شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ ڈرامے بری طرح بے نقاب ہونے کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے، اس جنگی جنون کا شکار اب بھارت کے معصوم شہری بھی ہونے لگے ہیں، بھارتی افواج کے ایک قافلے نے معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین سمیت 6 سکھ شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی قافلہ پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سرحد کی جانب بڑھ رہا تھا کہ ڈرائیورنے ٹرک معصوم شہریوں پر چڑھا دیا، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *