دشمن کی گیڈر بھبکیاں اس کے کسی کام نہیں آنیوالی ہیں کیونکہ پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹانے کے لیے ہر دم تیار ہے ۔
پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی پروفیشنل اور مؤثر انداز میں ادا کی ہیں، پاکستان ایئر فورس پوری دنیا میں اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے۔
جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاکستان ایئر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار اور پُر عزم ہے۔
جدید پلیٹ فارمز جیسے J-10C اور JF-17 Block-III لڑاکا طیاروں کی شمولیت، PL-15 بیونڈ ویژول رینج میزائلوں نے پاک فضائیہ کی جنگی مہلکیت اور اسٹریٹجک ڈیٹرنس میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
یہ جدید ترین اثاثے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پاکستان کے فضائی دفاع کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، جو ہمارے مخالف کو یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ قوم کا آسمان ناقابل تسخیر ہے۔