بھارت کو بڑا جھٹکا۔ فرانس کا جنگی طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار

بھارت کو بڑا جھٹکا۔ فرانس کا جنگی طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار

ویب ڈیسک۔ پہلگام واقعہ کے بعدمودی سرکارکو بڑا جھٹکا لگا ہے۔  فرانس نے بھارت کو ایک بین الحکومتی معاہدے کے تحت فراہم کئے گئے رافیل جنگی طیاروں کا سورس کوڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔جس کے باعث بھارت کو مقامی ساختہ دفاعی ٹیکنالوجی شامل کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق، بھارت نے فرانس پر زور دیا تھا کہ وہ رافیل طیاروں کے لیے مکمل سورس کوڈ فراہم کرے تاکہ ان میں مقامی ریڈار، میزائل اور ایویونکس نصب کیے جا سکیں۔ تاہم فرانس کی جانب سے اس مطالبے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

رافیل طیارے بھارت کو ایک بین الحکومتی معاہدے کے تحت فراہم کیے گئے تھے اور وہ امبالہ اور ہاسی مارا ایئربیسز پر تعینات ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو ان جدید طیاروں میں کسی بھی قسم کی تکنیکی تبدیلی کے لیے فرانس پر انحصار کرنا پڑے گا، جو اس کی دفاعی خودمختاری کے دعووں پر سوال اٹھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کے خلاف ’’آپریشن بدلہ ‘‘شروع ہونے کا دعویٰ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *