لندن میں واقع انڈین ہائی کمیشن کے باہر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد — سکھ، ہندو اور مسلمان — جمعرات کے روز بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اور آر ایس ایس کی انتہاپسندانہ سوچ کے خلاف عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ شرکاء نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی حکومت کے خلاف واضح موقف اختیار کرے اور یو کے میں سرگرم انتہا پسند عناصر پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
احتجاج کے دوران مختلف نعروں، پلے کارڈز اور تقاریر کے ذریعے مودی سرکار کی پالیسیوں کی مذمت کی گئی، اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ زور و شور سے کیا گیا