پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کمیشن بنایا جائے ، وزیردفاع

پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کمیشن بنایا جائے ، وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کا کمیشن بنایا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے مذاکرات کا امکان مسترد نہیں کیا، کیا پاکستان اب بھی انڈیا کی جانب سے حملے کی توقع رکھتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے دوران ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ، اگر انڈیا ہمیں یا کسی دوسرے ملک پر الزام تراشی کے لیے ایسے دہشت گردی کے واقعات برپا کر سکتا ہے تو بعید نہیں کہ وہ کسی اور قسم کا ایڈوینچر بھی کر سکتے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے رابطے کے متعلق وزیرِدفاع نے کہا کہ ’ان کے رابطہ کرنے کی اپنی جگہ اہمیت ہے اور انہوں نے متوازن بات کی ہے۔ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ یہ معاملہ گفت و شنید سے حل ہونا چاہیے۔‘

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی ہے اور عالمی تحقیقات کی پیشکش کی ہے جس میں دونوں ملک تعاون کریں ، امریکہ، برطانیہ، چین، ایران، روس، ترکی، متحدہ عرب امارات، ایران، یہ تمام ممالک جو اس کشیدگی کے دوران ہم دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کریں ہم تعاون کریں گے۔

وزیردفاع نے کہا کہ ’جس کے ہاتھ صاف ہوں وہی ایسی آفر کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم آفر دے رہے ہیں کہ یہ ممالک تین چار کی صورت میں یا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبران پر مشتمل کمیشن بنا دیا جائے جو پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تو تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے مگر ’انڈیا تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کہ کہیں اس کے پیچھے کچھ اور نہ نکل آئے، پہلگام واقعے پر انڈیا کے اندر ہی کریک پڑ گئے ہیں اور مخالف آوازیں اٹھ رہیں ہیں کہ کیسے واقعہ ہونے کے 10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہو گئی،  ہم تو دشمن ملک ہیں مگر انڈیا کے دعوؤں پر انڈیا کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔‘

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *