پہلگام فالس فلیگ آپریشن ناکام سکیورٹی کی وجہ سے ہوا ، بھارت کا اعتراف

پہلگام فالس فلیگ آپریشن ناکام سکیورٹی کی وجہ سے ہوا ، بھارت کا اعتراف

بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ  پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی وجہ  ناکام سکیورٹی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارت  فالس فلیگ آپریشن اور انٹیلیجنس ناکامی پرشدیدتنقیدکی زدمیں ہے اور پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ناکامی قرار دیا جارہا ہے ۔

بھارتی انسداددہشت گردی کےماہراجے ساہنی نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے دیا،  اجے ساہنی نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سیکورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے ،  مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹاپروپیگینڈا کر رہی ہے۔

اجے ساہنی نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا  کہ  بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے،  بھارت کی پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کے کامیاب ہونے کا ایک بھی ثبوت نہیں ، حقیقیت میں پاکستان نےنہ صرف بھارت کاجہازگرایا بلکہ پائلٹ بھی گرفتار کیا،  مودی ہرحادثے کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرتے ہوئے لاشوں کی سیاست کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری  کا امکان

ان کامزید کہنا تھا کہ پہلگام حملہ مودی سرکارکی ناقص سیاسی پالیسیوں کانتیجہ ہے۔

اس حوالے سے دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہے کہ  پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی ناکامی ہے ، بھارت نے ہمیشہ ثبوت فراہم کرنے کی بجائے الزام تراشی کی سیاست کی، بھارت کا اپنی ناکامیوں کا اعتراف پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *