ملک میں جلد بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی: وزیراعظم شہباز شریف

ملک میں جلد بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کریں گے، جس سے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوںگی اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات بارے IGCEP 2024-2034 (Integrated Generation Capacity Expansion Plan) کے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے ، تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 17 ارب ڈالر یعنی 4743ارب روپے کی بچت ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:سیکرٹری امریکی محکمہ خارجہ مارکو روبیو کا وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ

پرائم منسٹرنے ہدایت کی ہے کہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جو کہ بجلی کی پائیدار فراہمی اور قیمتوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہی فرا ہم کی گئی ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر جب IGCEP کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے،کُل 7967 میگا واٹ کے مہنگے منصوبوں کو بجلی کی پیدوار کے منصوبے IGCEP سے نکالا جا رہا ہے۔ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *