امریکی وزیر خارجہ نے پہلگام حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کے بھارتی دعوے کومسترد کردیا

امریکی وزیر خارجہ نے پہلگام حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کے بھارتی دعوے کومسترد کردیا

پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ جنوبی ایشیاء میں ہر حال میں امن و امان برقرار رکھا جائے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران امریکی ہم منصب نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دوطرفہ کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات فوری طور پر اُٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی پر سوال اٹھا دیے

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سےپہلگام حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کے دعوے کو یکسر مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سےہٹا دیا

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان پر لگائے جانیوالے بے بنیاد الزامات پر کان نہیں دھرے اور بھارتی وزیر خارجہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملکر کشید گی میں کمی لائیں۔ پہلگام حملے پر مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان نے پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *