بھارت کامقبوضہ کشمیرکےرہائشیوں کوبےدخل کرنےکامنصوبہ بےنقاب، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کامقبوضہ کشمیرکےرہائشیوں کوبےدخل کرنےکامنصوبہ بےنقاب، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں کشمیرکےرہائشیوں کوزبردستی پاکستان بےدخل کرنےلگا،  کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیونے بھارتی منصوبہ بےنقاب کردیا ، مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار سراپا احتجاج نظر آیا۔

کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ ” میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہاہوں ، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے،  پولیس کےاعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کررہے، ہمیں زبردستی جموں وکشمیر سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

   کشمیری پولیس اہلکار ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ میں آئی جی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری بےدخلی کی کارروائی نہ کی جائے، میں نےہرفورم پراپنا مطالبہ پیش کیا مگر کوئی بھی شنوائی نہ ہوسکی،  بھارتی پاسپورٹ ہونےکےباوجودیہاں سےبےدخلی پرکیوں مجبور کیاجارہاہے۔

کشمیری پولیس اہلکار کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ” ہمارا پاکستان میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے، ہمیں کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟ ہم یہاں27 سال سےرہائش پذیرہیں۔

دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ مودی سرکارسوچےسمجھے منصبوبےکےتحت کشمیریوں کوبربریت کانشانہ بنارہی ہے،  انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *