الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر کر دی۔
ای سی پی کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ کے مطابق عمر ایوب اور درخواست گزار بابر نواز دونوں کو نوٹس جاری کر د ئیے گئے ہیں۔ گزشتہ سماعت درخواست گزار کی جانب سے تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا پر ملتوی کی گئی تھی۔