فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ، بیرسٹر سیف

فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کابینہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد سیف نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے بھارت میں فالز فلیگ آپریشن کی آڑمیں آمریت نافذ کر دی ہے۔

پشاور سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جو بھی فالز فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے مودی سرکار کی طرف سے عبرت کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ جمہوریت کے دعوے دار ملک میں اس وقت آزادی اظہار پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت8 مئی کو ہو گی

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے ، فالز فلیگ آپریشن کے دفاع میں مودی فسطائیت پر اُتر آیا ہے، نریندرمودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچارمیں پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عوام بھی فالز فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں ، فالز فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *