مودی سرکار گھبراہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا

مودی سرکار گھبراہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اسلام آباد۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن عالمی سطح پر بے نقاب ہونے کے بعد سے مودی سرکار گھبراہٹ کا شکار ہے۔ بھارت میں پاکستانی صحافیوں، ٹی وی چینلز، شوبز اور کھیل سے وابستہ شخصیات کے چینل بلاک کرنے بعد مودی سرکار نے حقائق چھپانے کےلئے نے بھارت میں آئی ایس پی آر کایوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا ہے۔

ان تمام حربوں کے باوجود نہ صرف بھارتی عوام بلکہ اب تو بھارتی میڈیا بھی پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کرنے لگا ۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا جس کے بعد اگلے ہی روز یعنی یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیے

پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کر دیا۔ پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار کی میڈیا پر قابض ہونے کی کوشش۔

مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بند کر دئیے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: ’’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *