پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں مچل اوون اور صائم ایوب میدان میں آئے، صائم ایوب ایک رنز بنا سکے جبکہ مچل اوون بھی چھ رنز پر ہمت ہار گئے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
معاذ صداقت نے 55 رنز بنائے اور نسیم شاہ کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، معاذ صداقت اور بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابراعظم 53 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، پشاور زلمی نے 16.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور کائل مائرز نے اننگز کا آغاز کیا، کائل مائرز 18 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر جوزف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان نے 36 رنز بنائے اور انہیں احمد دانیال نے بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کولن منرو 11 رنز بنا سکے، وہ محمد علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سلمان آغا چار رنز بنا سکے انہیں صائم ایوب کی گیند پر محمد حارث نے کیچ آؤٹ کیا، شاداب خان نے پندرہ رنز بنائے انہیں جوزف نے معاذ صداقت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔
اعظم خان نے آٹھ رنز بنائے، سعد مسعود ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم دس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اس طرح مقررہ اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے تین جبکہ لیوک ووڈ، الزاری جوزف، حسین طلعت، احمد دانیال اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔