اب وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافر استعمال کر سکیں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے نے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لگژری سیلون کی سہولت اسلام آباد سے لاہور، لاہور سے اسلام آباد، کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی سفر کرنے والوں کو حاصل ہوگی۔