Skip to content
زرمبادلہ کے ذخائر میں لاکھوں ڈالرز کا اضافہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں لاکھوں ڈالرز کا اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زرمبا دلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق زر مبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔