بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، منہ کالا کریں گے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، منہ کالا کریں گے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے اس کا منہ کالا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے کچھ کیا تو یہ اب ان کو بھی معلوم ہے بھرپور اور منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے مسلسل پاکستانی سرحدوں کے قریب اڑان بھر رہے ہیں، بھارت ہمیں مسلسل اشتعال دلا رہا ہے لیکن یاد رکھے ہم پہل نہیں کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پر الزامات لگانے پر امریکا سمیت دنیا نے بھارت پر یقین نہیں کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک عالمی برادری کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی بھارت فیس سیونگ کے لیے کچھ کرنا چاہے تو کرلے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر نے اپنے بیان میں بھارت کے لیے گنجائش کی کھڑکی نکالی ہے، جے ڈی وینس نے کہا بھارت ایسا ردعمل دے جس سے علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *