بھارت کا غیر قانونی حراست میں لیے معصوم پاکستانیوں کو ’فیک انکاؤنٹر‘ میں استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب

بھارت کا غیر قانونی حراست میں لیے معصوم پاکستانیوں کو ’فیک انکاؤنٹر‘ میں استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب

بھارتی فوج اور انٹیلیجینس ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو ’فیک انکاؤنٹر‘ میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مصدقہ اطلاعات میں بتایا ہے کہ بھارتی انٹیلیجینس اور بھارتی فوج نے بیسیوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد  کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشتگرد قرار دیا جائے گا، منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشتگرد ظاہر کرے گا، اس مذموم منصوبے کا مقصد پہلگام فالس فلیگ ناکام ہونے کے بعد، پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کچھ غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے ان افراد کو زندہ دہشتگرد ظاہرکرکے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اوراعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔ 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آراپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیرقانونی اورجبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں، ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آراپنی 29 اور30 اپریل کو بتا چکے ہیں، ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے 2 شہریوں محمد فاروق اورمحمد دین کوغلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے  ظالمانہ طریقے سے فیک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹراسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے، پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد بھارت مکمل طور بھوکھلا چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *