ہندوستانی ’را‘ کا ایکس اکاؤنٹ ’بابا بنارس‘ پاکستان کے خلاف آگ اگلنے لگا، پاکستان پر میزائلوں کی بارش کی گیدڑ بھپکی

ہندوستانی ’را‘ کا ایکس اکاؤنٹ ’بابا بنارس‘ پاکستان کے خلاف آگ اگلنے لگا، پاکستان پر میزائلوں کی بارش کی گیدڑ بھپکی

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ’بابا بنارس‘ پاکستان کے خلاف آگ اگلنے لگا، اکاؤنٹ سے پاکستان پر میزائلوں کی بارش کی دھمکی دے دی۔

’بابا بنارس ‘ نامی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے پاکستان کے خلاف پوسٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ہفتہ کے روز ’بابا بنارس‘ نامی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایکس اکاؤنٹ سے میزائلوں کے ’ایموجی‘ پر مشتمل ایک پوسٹ کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اس پوسٹ میں میزائلوں کی ’ایموجی‘ کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’میزائلوں کی بارش جلد شروع ہو گی‘، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی اس پوسٹ کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کور کمانڈر اجلاس کی خبر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ رویے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جہاں خطے کے موجودہ حالات کا جامع جائزہ بالخصوص پاک-بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیرمتزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا جبکہ فورم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید اظہار تشویش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہا کہ بالخصوص پہلگام  واقعے کے بعد بھارتی افواج لائن آف کنٹرول  کے معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور تشویش ظاہر کی کہ بھارتی فوج کی غیر انسانی اور بلا اشتعال کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو بڑھاتی ہیں، جس کا  مؤثر اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *