بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی۔

پاکستان سے براہ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی ہو گی، بھارت کوئی خط اور پارسل بھی وصول نہيں کرے گا۔

ہندوستانی میڈیا کا مذاق ختم نہ ہوا: ’’را‘‘ کا چینل ریپبلک ٹی وی دماغی توازن کھو بیٹھا

 بھارتی وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ پاکستان سے کسی بھی طرح کے سامان کی براہ راست یا کسی اور ملک کے راستے امپورٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سے کسی ضروری سامان کی درآمد کا استثنیٰ بھارتی حکومت سے مشروط ہوگا۔  بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف شپنگ کے مطابق پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا، نہ ہی بھارتی جھنڈے والا کوئی جہاز پاکستانی پورٹ پر جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *