ہندوستانی میڈیا کا مذاق ختم نہ ہوا: ’’را‘‘ کا چینل ریپبلک ٹی وی دماغی توازن کھو بیٹھا۔ متعدد جھوٹ بے نقاب ہونے کے بعد اب انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کی جانب سے بلوچستان سے متعلق جھوٹی خبر چلا کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
ری پبلک ٹی وی کی جانب سےجھوٹا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بلوچستا ن کے متعدد علاقوں بالخصوص قلات اور کوہلو پر بی ایل اے نے قبضہ کرلیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے مذکورہ خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں بی ایل اے کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ری پبلک ٹی وی کا جھوٹا پروپگینڈا بھی پاک فوج کے اس موقف کی تائید کرتا ہے کہ بی ایل اے کو ملک دشمن عناصر بالخصوص بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ ماضی میں را کے منصوبوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان میں کاروائی کرتے رہے ہیں تاہم پاکستان کے سیکورٹی ادارے بلوچستان سمیت وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی سرگرمی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد سے مودی سرکار کا پروپگینڈا عالمی سطح پر بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکار اور بھارتی میڈیا پاگل پن کا شکار ہوکر مسلسل جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔
دوسری جانب سابق جرنیلوں کے بعد بھارتی تجزیہ نگاروں نے بھی بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ فاش کر دیا۔ بھارتی تجزیہ گاروں کا کہنا ہے کہ جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک، بھارت کی عوامی تسلی کے سوا کچھ نہیں۔ بھارتی تجزیہ نگاروں نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ داخلی سیاست کے لیے رچایا گیا ۔
بھارتی تجزیہ نگار کے مطابق بھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیک محض پروپیگنڈا ہے، یونین چارٹر کے تحت بھارت سرحد پار ک ہی نہیں سکتا تھا۔ مودی سرکار کی جانب سے جھوٹ پر مبنی سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو دکھائی گئی۔