کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں سعود شکیل اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا، سعود شکیل 7 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر محمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فن ایلن نے 20 رنز بنائے اور نسیم شاہ کی گیند پر ان کا ہولڈر نے کیچ تھاما۔
حسیب اللہ خان نے سات رنز بنائے اور وہ ہولڈر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف نے چھ رنز بنائے اور وہ سلمان آغا کی گیند پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
رئیلی روسو 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، مارک چیپمن دو رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کائل جیمسن تین رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم 16 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔
حسن نواز نے شاندار 64 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے یہ میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان ارشاد اور نسیم شاہ نے دو دو جبکہ سلمان آغا، جیسن ہولڈر اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور کائل مائرز نے کیا۔
کائل مائرز 22 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے، کولن منرو 9 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سلمان آغا بغیر کوئی رنز بنائے فہیم اشرف کی گیند پر چیپمین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ صاحبزادہ فرحان نے 39 رنز بنائے اور انہیں سعود شکیل نے بولڈ کیا۔
اینڈریز نے 8 رنز بنائے اور وہ فہیم اشرف کا شکار بنے، محمد شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے فہیم اشرف کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی نے 10 رنز بنائے انہیں خرم شہزاد نے روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ محمد نواز 49 رنز بنا کر کائل جیمسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
نسیم شاہ رن آئوٹ ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 جبکہ خرم شہزاد، کائل جیمسن، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔