پاکستان کے پاس دفاع کیلئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے، رانا ثناء اللہ

پاکستان کے پاس دفاع کیلئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دفاع کیلئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے۔

مودی پاکستان پر ایسا وار کرنا چاہتا ہے کہ ہماری آزادی خطرے میں پڑ جائے، ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا ہے، مودی سن لو ابدالی میزائل ایٹمی میزائل لے کر جا سکتا ہے۔

پاکستان بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بےنقاب کرنے کیلئے متحرک، ترکیہ، یونان اور سویڈن کی حمایت

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں اتنا ظلم گزشتہ 75سال میں نہیں ہوا جتنا ان گزشتہ آٹھ دس روز میں ہوا ہے، جتنامرضی ظلم کرلیں کشمیرکی تحریک آزادی مزید تیزہوگی اور کشمیر آزاد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے میں میں 26لوگ جاں بحق ہوئے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، انڈیا نے اس واقعہ کو استعمال کرتے ہوئے ہمارا 1960کا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *