وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے

وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بریفنگ دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر مرکوز ہو گی۔ شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد کی اعلیٰ مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیے:

خیال رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانی سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ مودی حکومت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرنے سمیت دیگر جارحانہ اقدامات بھی کیے۔

جوابی طور پر قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر بند کرنے، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود معطل کرنے اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار گھبراہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *