پاک بھارت کشیدگی، سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل

پاک بھارت کشیدگی، سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل

پہلگام واقعے کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے سبب سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ جاری کشیدگی کے سبب سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کر دی گئی ہے۔ ایونٹ کو پاک بھارت تنازع کی وجہ سے پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے، ایونٹ پہلے 29 مئی سے اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا، اب انہیں تاریخوں میں ازبکستان میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں اپریل گرم ترین مہینہ، 65 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں، پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی کی تصدیق کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *