بھارتی میڈیا جھوٹا، انٹیلیجنس ناکامیوں پر پردہ ڈال کر جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے، الجزیرہ

بھارتی میڈیا جھوٹا، انٹیلیجنس ناکامیوں پر پردہ ڈال کر جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے، الجزیرہ

عرب ٹیلی ویژن الجزیرہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامے کو مزید بے نقاب کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میڈیا اس حوالے سے جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی حکومت اپنی انٹیلیجنس ناکامیوں پر پردہ ڈال کر جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے۔

اتوار کو الجزیرہ ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی ) حکومت کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ لگ رہا ہے، بی جے پی کی کشمیر پالیسی آمرانہ ہے، ’گودی میڈیا‘  کے ذریعے انتہاپسند قوم پرستی کا پرچار کیا جارہا ہے۔

بی جے پی کا آبادیاتی ایجنڈا کشمیر کی شناخت کے لیے خطرہ بن چکا

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 1500 سے زیادہ بے گناہ افراد بغیر ثبوت کے حراست میں ہیں، ہزاروں مکانات بغیر تحقیقات کے منہدم کیے گئے ہیں، الجزیرہ کے مطابق ظلم و جبر سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا بلکہ بحران مزید سنگین ہو رہا ہے، بی جے پی کا آبادیاتی ایجنڈا کشمیر کی شناخت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت اور اس کا میڈیا انٹیلیجنس کی ناکامیوں پر پردہ ڈال کر جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے، بی جے پی حکومت نے کشمیر میں انسانی حقوق کو بری طرح پامال کر رکھا ہے، نئے سیکیورٹی اقدامات کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنے کا ذریعہ بن گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق میڈیا پرسنسرشپ، زمینی حقائق کو چھپانے کی منظم کوشش ہے، سیاسی مخالفین اور کارکنان کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے، جمہوریت کے نام پر ریاستی جبر پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *