بلوچستان میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

بلوچستان میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

بلوچستان میں قبائلی رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے متحدہ قبائلی رہنماؤں نے ’پہلگام فالس فلیگ آپریشن‘ کی مذمت کرنے اور پاک فوج کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے یکجہتی ریلی نکالی ہے۔

یکجہتی ریلی کے دوران قبائلی نمائندوں نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکا نے مبینہ بھارتی آبی جارحیت اور پہلگام فالس فلیگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

ذرائع کے مطابق ریلی میں بھارت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ہے، متحدہ قبائل کے سربراہ امان اللہ کاکڑ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیہ بنانے کے لیے حملہ کیا، قبائلی بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ماہرین نے مبینہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے خلاف بلوچستان کے قبائل کے متحدہ مؤقف کو حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *