اپریل کے مہینے میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق اپریل میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹا ئل برآمدات میں کمی ہوئی، گزشتہ ماہ ٹیکسٹا ئل برآمدات کا حجم ایک ارب 22کروڑ ڈالرز رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل بر آمدات 8.42 فیصد اضافے کے بعد 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں۔
مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمد ات 22 کروڑ ڈالر اور اپریل 2024 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹا ئل برآمدات میں 2 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد گزشتہ ماہ ٹیکسٹا ئل برآمدات کا حجم ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا۔