بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب

بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب

مصدقہ انٹیلیجینس ذرائع کے مطابق بھارتی بد نام زمانہ انٹیلیجینس ایجنسی را نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیوں کو سر گرم کر دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارت کے پہلگام میں فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے اور انٹیلیجینس ذرائع کے مطابق را کے دہشت گردی منصوبہ کے مطابق بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی افغانیوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے بھارتی را نے بی ایل اے اور فتنہ الخوارج کے علاوہ چند اور دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھیجوا دیا ہے

مصدقہ اطلاعات کے مطابق چند خود کش بمبار جو دہشت گردی کی کاروائی میں گاڑی یا موٹر سائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں، کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروا دی گئی ہے، انٹیلیجینس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں کیے جانے والے دہشت گردی کے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک اور سرگرم ہیں۔

 انٹیلیجینس ذرائع کے مطابق بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح اور نا قابل تردید ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آ چکے ہیں، انٹیلیجینس ذرائع کے مطابق بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرواکر پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے درپے ہے، انٹیلیجینس ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے اس بڑے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *