ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 13 ہزار 117 غیر قانونی مقیم باشندوں، جن میں بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے، کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور غیر ملکی مقیم افغان لوگوں کی ایک بڑی تعداد افغانستان پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 187 افراد کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا گیا جبکہ مزید 70 افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پرموجود ہیں۔ اس مقصد کے لیے لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق انخلا کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انخلا کےعمل کے دوران سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اورانسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی کو بھی غیر ضروری تکلیف نہ ہو۔