پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت کے اندر سوالات، بھارتی عوام، سیاسی شخصیات اور انسانی حقوق کے کارکن مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے لگے۔
تفصیلات کےمطابق پہلگان واقعے واقعے کے بعد سے بھارت میں مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہیں اور مودی حکومت کو اس واقعے پر بھر پور تنقید کا سامنا ہے۔ جہلم سے گرفتار سہولت کار نے پاکستان میں جاری دہشت گردی میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کر دیے۔
رپورٹس کے مطابق پہلگام حملے میں نہتے شہریوں کا قتل، سیکیورٹی کی موجودگی میں حملہ آوروں کا فرار ہونا منظم ڈرامے کی طرف اشارہ کر رہا ہے، بھارتی خاتون میناکشی نے پہلگام واقعہ منظم فالس فلیگ آپریشن قرار دیا. مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی سکھ نے میجر گورو آریا کی اصلیت بے نقاب کر دی
محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے بعد کشمیریوں پر مظالم کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ادھر پاکستان میں گرفتاربھارتی سہولت کار کے ڈرون اور موبائل فون کے فرانزک میں ملی ایک آڈیو میں بھارتی صوبیدار سکھویندر دہشتگرد مجید کو دھماکوں کی ہدایات دیتے ہوئے کہہ رہا ہے ’’ہمیں لاشیں چاہئیں، ہر بندے کے بدلے دس لاکھ ملیں گے‘‘۔